عمران خان کی وجہ سے پی ٹی آئی بحرانوں میں پھنس گئی ،آزاد تبسم

عمران خان کی وجہ سے پی ٹی آئی بحرانوں میں پھنس گئی ،آزاد تبسم

  

لاہور(پ ر)مسلم لیگ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہعمران خان نے جتنا وقت ور پیسہ دھرنوں پر خرچ کیا اپنی جماعت پر خرچ کرتے تو ان کی جماعت کی کار کردگی بہتر ہوجاتی مگر عمران خان کوکون سمجھائے وہ سارے فیصلے خود کرتے ہیں انہیں کسی سے مشورہ کرنے کی عادت نہیں ہے۔

یہ ہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف بحرانوں میں پھنسی ہوئی ہے اور عوام اس جماعت سے دو رہورہے ہیں ۔

مسلم لیگ( ن )عوام کی توقعات پر پورا اترے گی اور آئندہ بھی عوام دوست اقدامات کئے جائیں گے۔مسلم لیگ( ن) کے دور میں بنائے گئے منصوبوں سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔چین پاک معاہدوں سے پہلے ہی ترقی کا سفر شروع ہوچکا ۔پاکستان سے بے روزگاری اور لوڈ شیڈنگ کا خاتہ کرکے دم لیں گے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -