’’آزادی سیلیبریشن‘‘کے نام سے میگا میوزیکل ایونٹ 20اگست کو ہوگا

’’آزادی سیلیبریشن‘‘کے نام سے میگا میوزیکل ایونٹ 20اگست کو ہوگا

  

لاہور(فلم رپورٹر)یو ایس انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے ’’آزادی سیلیبریشن‘‘کے نام سے میگا میوزیکل ایونٹ 20اگست کوالحمراء کلچرل کمپلکس قذافی سٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔اس پروگرام کے آرگنازرز سہراب افگن اور شاہد عزیز ہیں ۔ ’’آزادی سیلیبریشن‘‘کے نام سے ہونے والے اس ایونٹ میں ملک کے جو نامور گلوکار پرفارم کریں گے ان میں شازیہ منظور،فلک شبیر،نجات علی،جسی ،جابر عباس،حر عباس،چاند خاں،سورج خاں،زوہیب حسن ،تین تال بینڈسمیت دیگر نامور فنکار پرفارم کریں گے۔ کتھک ڈانس،پپٹ شو اور دیگر تفریحی پروگرام بھی ایونٹ کا حصّہ ہوں گے۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے آرگنازرز سہراب افگن اور شاہد عزیزنے بتایا کہ اگست کا مہینہ ہمارے پیارے وطن کی آزادی کا مہینہ ہے جس کی مناسبت سے ہم لوگ اس ایونٹ کا انعقاد کررہے ہیں ۔ہم اس ایونٹ کو عوام کی تفریح و طبع کے لئے بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ہماری چند اور گلوکاروں سے پرفارم کرنے کے لئے بات چیت چل رہی ہے اگر معاملات طے پاگئے تو وہ گلوکار بھی ہمارے شو کا حصہ ہوں گے۔سہراگ افگن اور شاہد عزیز نے مزید بتایا کہ ’’آزادی سیلیبریشن‘‘اپنی نوعیت کا منفرد شو ہوگا اگر یہ ایونٹ کامیاب ہوگیا تو اس کو سالانہ بنیادوں پر منعقد کیا جائے گا۔

مزید :

کلچر -