عقیل ملک کو فلم ’’شور شرابا‘‘مکمل کراتے ہی مزید فلموں میں کام کی پیشکش

عقیل ملک کو فلم ’’شور شرابا‘‘مکمل کراتے ہی مزید فلموں میں کام کی پیشکش
 عقیل ملک کو فلم ’’شور شرابا‘‘مکمل کراتے ہی مزید فلموں میں کام کی پیشکش

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکار عقیل ملک کو فلم ’’شور شرابا‘‘مکمل کراتے ہی مزید فلموں میں کام کی پیشکش عقیل ملک فلم ’’شور شرابا‘‘ میں ہیرو کا کردار نبھا رہے ہیں، بھارتی ڈائریکٹر حسنین حیدر آباد والا کے ساتھ کام کر کے وہ خود کو خوش نصیب سمجھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ الیکٹریکل انجینئر ہوں اور بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا اور میرا یہ شوق پروڈیوسر سہیل خان نے پورا کیا ہے۔ انہوں نے مجھے پہلی ہی ملاقات میں اپنی فلم کے لیے ہیرو کاسٹ کر لیا تھا، اور جب بھارتی ڈائریکٹر نے میرا اوڈیشن لیا تو انہوں نے بھی مجھے فلم کے لیے منتخب کر لیا، انہوں نے کہا کہ بھارتی کوریوگرافر ریشماں خان کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر بہت محنت کی ،عقیل ملک نے بتایا کہ انہیں ابھی سے فلموں کی آفرز مل رہی ہیں لیکن ابھی انہوں نے ان فلموں میں کام کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

مزید :

کلچر -