نواز الدین اور شائستہ باصلاحیت ادکار ہیں ، سلمان خان

نواز الدین اور شائستہ باصلاحیت ادکار ہیں ، سلمان خان
 نواز الدین اور شائستہ باصلاحیت ادکار ہیں ، سلمان خان

  

ممبئی( آن لائن )بالی وڈ میں اداکار سلمان خان کی طرح بننے کی خواہش رکھنے والے اداکاروں کی تو کوئی کمی نہیں تاہم خود سلمان خان کی شخصیت ایسی ہے جو بہت کم لوگوں سے متاثر ہو پاتی ہے۔لیکن آج کل سلمان خان پر اداکار نواز الدین صدیقی کا رنگ کچھ زیادہ ہی چڑھتا نظر آ رہا ہے۔موقع تھا سہیل خان کی آنے والی فلم ’فریکی علی‘ کے ٹریلر لانچ کا جہاں سلمان نے صحافیوں سے بات چیت میں خود کو نواز اور نواز کو بالی وڈ کا اگلا سلمان خان بتا دیا۔سلمان خان نے نواز الدین کو فلم انڈسٹری کاسب سے شائستہ اداکار بتاتے ہوئے انھیں ٹیلینٹیڈ (باصلاحیت) اداکار کا خطاب سے بھی نواز دیا۔ہمیشہ قطرینہ کیف سے متعلق سوالوں سے بچنے کی کوشش کرنے والے سلمان خان نے اس موقع پر یہ بات تسلیم کی کہ قطرینہ اب بھی ان کی دوست ہیں اور وہ ہمیشہ دوست رہیں گی۔فلم ’کک‘ اور ’بجرنگی بھائی جان‘ میں سلمان خان کے ساتھ کام کرنے والے نواز الدین جلد ہی سہیل خان کی فلم ’فریکی علی‘ میں نظر آئیں گے جو گولف کے کھیل پر مبنی ہے۔

اس فلم میں نواز الدین کے ساتھ ایمی جیشن اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

نوازالدین صدیقی اور ایمی ج جیشن کی فلم ’فریکی علی‘ اور قطرینہ کیف کی کی فلم ’بار بار دیکھو‘ باکس آفس پر ایک ہی ساتھ آئندہ ماہ 9 ستمبر کو ریلیز ہو رہی ہیں۔سلمان خان کے مطابق دونوں ہی فلمیں مختلف قسم کی ہیں اور باکس آفس پر دونوں فلموں کو ناظرین ضرور پسند کریں گے۔

مزید :

کلچر -