13اگست کو لاہورمیں فیشن شو سجے گا

13اگست کو لاہورمیں فیشن شو سجے گا

  

لاہور(آئی این پی)13اگست کوزندہ دلان کے شہر لاہورمیں فیشن شو سجے گا، تفصیلات کے مطابق 13اگست کو آزادی کا جشن منانے کے حوالے سے فیشن ڈیزائنر سہیرا ساجد مقامی ہوٹل میں رنگا رنگ فیشن شو سجا رہی ہیں۔ جس میں ملک کی نامور ماڈلز کے ساتھ ساتھ نئے لوگوں کو بھی موقع دیا جائے گا۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سہیرا ساجد کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بس اگر کمی ہے تو وہ مناسب پلیٹ فارم کی کمی ہے۔جس سے نئے لوگ زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ہر چودہ اگست کو بھرپور طریقے سے مناؤں اور اس بار میرے فیشن شو میں بھی آزادی کے رنگے نظر آئیں گے۔

مزید :

کلچر -