ماڈل ایان علی کی زندگی پر ڈرامہ سیریل کا آغاز

ماڈل ایان علی کی زندگی پر ڈرامہ سیریل کا آغاز
 ماڈل ایان علی کی زندگی پر ڈرامہ سیریل کا آغاز

  

لاہور(فلم رپورٹر)ماڈل ایان علی کی زندگی پر ڈرامہ سیریل کا آغاز کردیا گیا ہے جس کی ریکارڈنگ انتہائی رازداری سے کراچی میں جاری ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹی وی کا ایک معروف ادارہ اس سیریل کو پروڈیوس کررہا جس میں نامور فنکاروں کو کاسٹ کیا گیا ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایان علی پر کئی لوگوں نے فلمیں بنانے کا اعلان بھی کیا تھا لیکن کسی نے اسے عملی جامہ نہیں پہنایا البتہ اب ایک سیریل ضرور بنائی جارہی ہے جس کے آن ائر ہونے کے بعد یہ حقیقت واضح ہوگی کہ کہانی ایان علی کی زندگی کا احاطہ کرتی ہے یا نہیں۔

مزید :

کلچر -