آزادی ایک نعمت ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے،صومیہ خان

آزادی ایک نعمت ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے،صومیہ خان
 آزادی ایک نعمت ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے،صومیہ خان

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف گلوکارہ صومیہ خان نے کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے نوجوان نسل کو کیا معلوم کہ ہمارے بزرگوں نے کتنی قربانیوں کے بعد یہ ملک حاصل کیا تھامیں ہر سال جشن آزادی پورے اہتمام سے مناتی ہوں۔صومیہ خان نے کہا کہ جنگ نہیں بلکہ مذاکرات پاک بھارت مسائل کا حل ہیں اچھے پڑوسیوں کو لڑائی کی بجائے پیار سے رہنا چاہیے ہمیں یوم آزادی کو منا کر اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو یاد کرنا چاہیے پوری قوم کو یہ دن جوش و خروش سے منانا چاہیے،صومیہ خان نے کہا کہ میں ہر سال یوم آزادی کے سلسلے میں گھر والوں کے ساتھ خوشی مناتی ہوں زندہ قومیں اپنی آزادی کے دن کو کبھی نہیں بھلاتیں جو کوئی ہماری آزادی کی جانب میلی آنکھ سے دیکھے گا ہم اُس کی آنکھیں نکال دیں گے۔

، آزادی کا ایک دن غلامی کی سو سالہ زندگی سے بہتر ہے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے خوابوں کے تعبیر اس ملک کی آزادی کو ختم کرنے لئے دشمن دن رات کوشاں ہے ہم سب کو مل کر اس ملک کی آزادی کی حفاظت کرنا ہوگی۔

مزید :

کلچر -