رابعہ عزیز ایف پی سی سی آئی کمیٹی برائے تکنیکی تعلیم کی سینئروائس چیئرپرسن مقرر

رابعہ عزیز ایف پی سی سی آئی کمیٹی برائے تکنیکی تعلیم کی سینئروائس چیئرپرسن ...

  

کراچی( آن لائن )ایف پی سی سی آئی نے رابعہ عزیز رضوی کو اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل تعلیم کا سینئر وائس چیئرپرسن مقررکردیا۔ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالروف عالم نے رابعہ عزیز رضوی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والی رابعہ عزیز آرٹس، ہسٹری ، آرکیٹیکچر جیسے شعبوں میں مہارت رکھتی ہیں۔وہ پاکستان میں ایک چیریٹی آرگنائزیشن کی سربراہ کے طور پر بھی اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔

، ایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے تعلیم کی سیئنر وائس چیئرپرسن مقرر ہونے پر رابعہ عزیز کا کہناتھا کہ وہ ملک میں تعلیم کے فروغ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔۔#/s#

مزید :

کامرس -