100 روپے کے قومی انعامی بانڈز کی 15ویں قرعہ اندازی 15اگست کوہوگی

100 روپے کے قومی انعامی بانڈز کی 15ویں قرعہ اندازی 15اگست کوہوگی

  

پاکپتن(اے پی پی )سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیراہتمام 100 روپے کے قومی انعامی بانڈز کی 15ویں قرعہ اندازی 15اگست کولاہور میں ہوگی۔تفصیلات کی مطابق قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7 لاکھ روپے کاایک انعام،دوسرا انعام 2لاکھ روپے کے3 انعامات جبکہ تیسرا انعام 1000روپے کے1199 انعامات ہو نگے۔اسکے ساتھ ساتھ1500 روپے کے قومی انعامی بانڈز کی 69ویں قرعہ اندازی بھی 15اگست کوراولپنڈی میں ہوگی۔ قرعہ اندازی میں پہلا انعام 30 لاکھ روپے کاایک انعام، دوسرا انعام 10لاکھ روپے کے3 انعامات جبکہ تیسرا انعام 18500 روپے کے1696 انعامات ہو نگے۔

مزید :

کامرس -