محکمہ بہبودِ آبادی پنجاب کا این جی اوز کے تعاون سے منتخب نمائندوں اور صحافیوں کے لیے آگاہی سیمینار

محکمہ بہبودِ آبادی پنجاب کا این جی اوز کے تعاون سے منتخب نمائندوں اور ...

  

لاہور(پ ر)محکمہ بہبودِ آبادی پنجاب نے این جی اوز کے تعاون سے منتخب نمائندوں اور صحافیوں کے لئیخاندانی منصوبہ بندی اور تولیدی صحت کے حوالے سے ایک آگاہی سیمینارفلیٹی ہوٹل میں مورخہ 10 اگست2016 کو منعقد کیا گیا۔ جس میں صوبائی وزیر بیگم ذکیہ شاہنواز، سیکرٹری پاپولیشن ڈاکٹر عصمت طاہرہ، نعیم الدین راٹھور ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر پنجاب اور مولانا محمد شہزاد مجددی سمیت میاں مر غوب ایم پی ا ے، میا ں نعما ن سابقہ ایم پی ا ے ، میڈم فر زانہ بٹ ایم پی ا ے، میڈم نسرین نواز ایم پی ا ے، تاہیہ نون ایم پی ا ے، شمیم اختر ایم پی ا ے، سلمہ شاہین بٹ ایم پی ا ے، رخسا نہ کوکب ایم پی ا ے،ڈاکٹر فر زانہ نز یر ایم پی ا ے اور شہزادہ بٹ چیئر مین PFC سمیت سول سو سائٹی کے نما ئندوں نے شرکت کی۔ اس سیمینار میں مقررین نے خاندانی منصوبہ بندی ، تولیدی صحت اور زچہ و بچہ کی صحت کے حوا لے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ مقررین نے بیٹیوں کی تعلیم و تربیت اور ان کی صحت کو بہتر بنانے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ اور صحت مند بیٹی ہی مستقبل میں ایک صحت مند ، خوشحال اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار بھر پور طریقے سے ادا کر سکتی ہے۔ شرکاء نے نے خاندانی منصوبہ بندی ، ماں اور بچے کی صحت اور بچوں کے درمیان وقفے جیسی محکمہ بہبود آبادی کی کاوشوں پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار اورمفید تجاویز پیش کیں۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ خاندانی منصوبہ بندی ، تولیدی صحت اور ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے عوامی آگاہی اور ترویج کے لیے اس طرح کے مزید سیمینارز اور آگاہی پروگرامزضلعی سطع پرمنعقد کر یں۔

مزید :

کامرس -