مالی سال کے پہلے مہینے میں کارکنوں نے 1.32 ارب ڈالر کی ترسیلاتِ زر بھجوائیں

مالی سال کے پہلے مہینے میں کارکنوں نے 1.32 ارب ڈالر کی ترسیلاتِ زر بھجوائیں

  

کراچی (اے پی پی) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال17ء کے پہلے مہینے جولائی میں 1328.18 ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جبکہ گذشتہ برس کی اسی مدت میں 1663.61 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2016ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت1328.18 ملین ڈالر تھی جو کہ جون 2016ء کے مقابلے میں 36 فیصد اور جولائی 2015ء کے مقابلے میں 20.16 فیصد کم ہے۔ بلحاظ ملک جولائی 2016ء کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 378.69 ملین ڈالر،293.72 ملین ڈالر، 169.68 ملین ڈالر، 143.61 ملین ڈالر، 169.61 ملین ڈالر اور 35.74 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے جبکہ جولائی 2015ء میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 474.42 ملین ڈالر، 367.51 ملین ڈالر، 255.32 ملین ڈالر، 232.33 ملین ڈالر، 197.86 ملین ڈالر اور 32.5 ملین ڈالر تھیں۔

جولائی 2016ء کے دوران ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 137.13 ملین ڈالر رہیں جبکہ جولائی 2015ء میں ان ملکوں سے 103.67 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔

kh/m

مزید :

کامرس -