تیزی کا تسلسل جاری‘ا نڈیکس میں مزید142پوائنٹس کا اضافہ

تیزی کا تسلسل جاری‘ا نڈیکس میں مزید142پوائنٹس کا اضافہ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست اضافے کا رجحان رہا ہے اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 142 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 142 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انڈیکس 39 ہزار 806 پوائنٹس پر پہنچ کر بند ہوا ہے۔ 10 کروڑ 71 لاکھ 68 ہزار 320 شیئرز کا کاروبار ہوا ہے جن کی مارکیٹنگ ویلیو 9 ارب 11 کروڑ 45 لاکھ 819 روپے رہی ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 358 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 195 کمپنیوں کے حصص کی ویلیو میں اضافہ ہوا جبکہ 138 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 25 کمپنیوں کے حصص بغیر تبدیلی کے برقرار رہے۔

مزید :

کامرس -