کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقارآزادی تقریبات میں شرکت کیلئے اوسلو روانہ

کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقارآزادی تقریبات میں شرکت کیلئے اوسلو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) منشیات کے خلاف آگاہی مہم اور جشن آزادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین ایک ہفتے کے دورے پر لاہور سے اوسلو ناروے روانہ ہو گئے اس دورے کی خصوصی دعوت لاہور فیلی نیٹ ورک ناروے نے دی ہے سید ذوالفقار حسین آج ایک تقریب میں پاکستان میں منشیات کی صورت حال اور یوتھ پر خصوصی لیکچر دیں گے جس کے مہما نان خصوصی اوسلو پولیس کے سربراہ ایرک اینڈریسن اور ڈرگ کنسلٹنٹ بیٹینا بلکسٹڈ ہوں گی۔ اس کے علاوہ وہ ا وسلو ناروے میں جشن آزادی کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے ۔