منشیات کے باعث نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے،ذکر اللہ مجاہد

منشیات کے باعث نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ منشیات کے گھناؤنے دھندے کے باعث نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے ۔ منشیات کے کاروبار کی روک تھام کیلئے حکومت ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کرے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے جے آئی یوتھ کے ذمہ داران سے گفتگو کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم کا مستقبل نوجوان نسل ہوتی ہے ۔ اخباری رپورٹ کے مطابق بدقسمتی سے پاکستان میں 50لاکھ سے زائد نوجوان منشیات کے عادی ہو چکے ہیں جو انتہائی قابل تشویش صورتحال ہے ۔انہوں نے کہا کہ منشیات کاگھناؤنا کاروبار80ء کے عشرے کے ابتدائی سالوں میں شروع ہوکر آج تک جاری ہے اوردن بدن منشیات کے کاروبار میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر منشیات کے کاروبار کی روک تھام کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو ملک وقوم کا مستقبل خطرے میں پڑ سکتا ہے ۔بین الاقومی ادارے "انٹر نیشنل نارکوٹکس کنڑول بورڈ"کی جانب سے ایک رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان ملک میں منشیات کی روک تھام کے حوالے سے بری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈرگ ریکولٹری اتھارٹی اور انسداد منشیات کے اداروں کے درمیان باہمی اشتراک عمل کی اشد ضرورت ہے تاکہ ملک کو منشیات کا کاروبار کرنے والوں سے پاک کیا جا سکے اور اپنی نوجوان نسل کو نشہ جیسی لت سے بچایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ اکثر نوجوان بے روزگارہونے کی بنا پر اس گھناؤ نے کاروبار میں پڑ جاتے ہیں اور بعد میں اپنی اور دوسروں کی زندگیاں تباہ کرتے ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ چند

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -