حکومت 20لاکھ نوجوانوں کو ہنر مند لیبر فورس میں شامل کریگی،اشفاق سرور

حکومت 20لاکھ نوجوانوں کو ہنر مند لیبر فورس میں شامل کریگی،اشفاق سرور

  

لاہور(خبرنگار) صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نوجوانوں کو جدید فنی تربیت ، روزگار کی فراہمی اورسرکاری تعلیمی اداروں میں ٹیکنیکل کورسز کے ذریعے2018ء تک 20لاکھ نوجوانوں کو ہنر مند لیبر فورس میں شامل کرے گی۔صوبہ کے فنی تربیت کے اداروں کی تنظیم نو ، نصاب کو جدید ضروریات سے ہم آہنگ کرنے اور تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں کو باعزت روزگار فراہم کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز وزیر اعلی ، شہباز شریف کی طرف سے اس مقصد کے لئے قائم کی گئی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ صوبائی وزیر زکواۃ و عشر ملک ندیم کامران ، چیئر مین پی اینڈ ڈی جہانزیب خان ،ٹیوٹا، پنجاب سکلڈ ڈویلپمنٹ فنڈ ، پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے علاو پنجاب ہ انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور دیگرتمام متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ اشفاق سرور نے کہا کہ وزیر اعلی محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق 2018 تک 20 لاکھ نوجوانوں پر مشتمل ہنر مند افرادی قوت کی تشکیل کے لئے صوبہ پنجاب کے پبلک سیکٹر میں قائم فنی تربیت کے اداروں کے نصاب ، تربیتی طریقہ کار اور انتظامی امور کی اپ گریڈیشن کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں اور اداروں سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد کی سکل ڈویلپمنٹ کے تحت تربیت فراہم کی جار رہی ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -