حکمرانوں کا احتساب بہت ضروری ہو چکا ہے،میاں ایوب
لاہور(نمائندہ خصوصی)سابق مشیر وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ملکی دولت لوٹی اور وسائل کا بے رحمانہ استعمال صرف اپنے ذاتی مفاد میں کیا ہے اس لئے ایسے حکمرانوں کا احتساب بہت ضروری ہے حکمران خود تو ٹیکس دیتے نہیں ہیں لیکن قوم سے قدم قدم پر ٹیکس لے لیتے ہیں حکمرانوں نے عام آدمی اور اشرافیہ کیلئے الگ الگ قوانین بنارکھے ہیں معمولی چوری پر عام آدمی کو جیل پھیج دیا جاتا ہے لیکن قوم کے اربوں کھربوں لوٹنے والے آزاد گھوم رہے ہیں ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں یہاں تک کہ ملکی ادارے بھی انکا احتساب نہیں کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت حکمرانوں نے اپنی پالیسوں کے زریعے عوام کا جینا دوبھر کررکھا ہے اور عوام کے سانس لینے پر بھی حکمران ٹیکس لگانے کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں اور ہر وقت اسی کوشش میں رہتے ہیں کہ عوام سے کس طرح سے ٹیکس کے زریعے ان سے پیسہ نکلوایا جائے ۔