حکمرانو ں کی بد عنوانی حد سے تجاوز کر گئی،اشرف بھٹی

حکمرانو ں کی بد عنوانی حد سے تجاوز کر گئی،اشرف بھٹی

  

لاہور (نمائندہ خصوصی ) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی بدعنوانی اور بدانتظامی حدسے تجاوزکرگئی ہے ۔سانحہ کوئٹہ نے پاکستانیوں کوسوگوارکردیا ،چاروں صوبوں میں صف ماتم بچھ گئی ہے ۔حکمران اپنے ناجائز اثاثوں اورجعلی اقتدارکوبچانے کی دوڑمیں پاکستان کے بنیادی اورپیچیدہ مسائل سے چشم پوشی کررہے ہیں۔حکمرانوں کامحاسبہ ناگزیر ہوگیاورنہ خدانخواستہ پاکستان کادیوالیہ نکل جائے گا۔عوام کواپنے پیاروں کے جنازوں کوکندھادینے پرلگادیا گیا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -