نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے،سعدیہ سہیل

نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے،سعدیہ سہیل

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا کہ ملک اور قوم دہشت گردی کے سنگین خطرات کی زد میں ہے اس وقت حکومت کی ترجیح اول نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کرانے کی ہونی چاہیے تاکہ بے گناہ انسانوں کے خونِ ناحق سے رنگین کرنیوالے سفاک دہشت گردوں کے آئندہ کے عزائم کے آگے بند باندھا جاسکے۔ محض رسمی اور زبانی کلامی نہیں‘ دہشت گردوں کو نکیل ڈالنے کیلئے مشترکہ لائن آفایکشن طے کرنے کی ضرورت ہے کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلند و بالا عمارتوں ‘ چوڑی سڑکوں‘ شاپنگ مال کی تعمیر حکمرانو ں کی ترجیحات ہیں۔ انتخابی مہم کے دوران کئے گئے سارے وعدے جھوٹے ثابت ہو رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -