اچکزئی کا راء کے حق میں بیان تشویشناک ہے،عمر کسانہ

اچکزئی کا راء کے حق میں بیان تشویشناک ہے،عمر کسانہ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے رہنما عمر کسانہ نے کہا ہے کہ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی کا سانحہ کوئٹہ کے شہدا کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی سے انکار اور را کی حمایت میں بیان سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ ہندوستان کے پے رول پرہیں اور بھارت کی جانب سے پاکستان میں ہونے والی ہر دہشت گردی کے واقعہ پررا اور بھارت کا دفاع کرتے ہیں ۔انہوں نے اس سے قبل بھی افغانستان کے حوالے سے ایک متنازعہ بیان دیا تھا جس پر قوم میں شدید اضطراب پایا جارہا ہے ۔

اپنے ایک بیان میں انکاکہنا تھا کہ محمود اچکزئی ایک سلجھے ہوئے سیاستدا ن ہیں اور ایک پارٹی کے سربراہ بھی انکو ایسے بیانات دینے سے پہلے سوچنا چاہیے کہ اس سے ملک کو کس قدر نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -