ریسکیو 1122 کے اہلکار کی ہلاکت لیسکو کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،صمصام بخاری

ریسکیو 1122 کے اہلکار کی ہلاکت لیسکو کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،صمصام ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن صمصام بخاری نے 1122 کے اہلکار کی کرنٹ لگنے سے ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ، تحریک انصاف ریسکیو اہلکار کے خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے،ریسکیو 1122 کے اہلکار کی ہلاکت لیسکو کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، اس سے پہلے ایسے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں لیکن لیسکوکے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی انہوں نے کہاکہ پورا شہر تاروں کے جال سے بھرا پڑا ہے جس سے شہریوں کی جانوں کو شدیدخطرہ لاحق ہے، ان تاروں کو ہنگامی بنیادوں پر ختم کیا جائے تاکہ آئندہ ایسے حادثات سے محفوظ رہا جا سکے۔

، صمصام بخاری نے کہاکہ لیسکو کو شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لئے تاروں کو محفوظ بنانا ہوگا اورشہر میں ننگی اور لٹکتی تاروں کو درست کیاجائے ،وزیراعلیٰ ریسکیو اہلکاروں کے خاندان کے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان کریں ۔دوسری جانب صمصام بخاری نے حکومت پنجاب کی طرف سے سکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اورکہاکہ اس سے بچوں کی پڑھائی پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اور اس سے بچوں میں خوف و ہراس بھی بڑھے گا اور وہ اپنے آپ کوغیر محفوظ سمجھیں گے، انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خوف سے کب تک ہم حیلے بہانوں سے کام لیں گے ، دہشگردوں اور ان کے سہولت کاروں سے آہنی ہاتھوں سے نپٹنا ہوگا اور ان کے نیٹ ورک کو ختم کرنا ہوگا ، صمصام بخاری نے کہاکہ پنجاب سمیت پورے پاکستان میں فوری طور پر نیشنل ایکشن پلان عملدرآمد کیا جائے تاکہ دہشتگردی کو جڑسے ختم کیا جاسکے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -