انجمن تاجران ہال روڈ جشن آزادی سادگی کے ساتھ منائے گی

انجمن تاجران ہال روڈ جشن آزادی سادگی کے ساتھ منائے گی

  

لاہور (پ ر) انجمن تاجران الیکٹرونکس ہال روڈ لنک میکلوڈ روڈ نے یوم آزادی سادگی سے منانے کا اعلان کیا ہے اس حوالے سے گزشتہ روز انجمن تاجران الیکٹرونکس ہال روڈ لنک میکلوڈ روڈکے صدر محمد شبیر لبھا کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں جنرل سیکرٹری بابر علی خان، ملک خالد اقبال، ثاقب ملک، حاجی نواز پپو ، چودھری جمشید ، مظہر امین بٹ، آصف محمود بٹ، محمد سعید ، افضال صدیقی، محمدنذیر ، اکبر شاہ اور دیگر تاجروں نے بھی شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد شبیر لبھا نے کہا کہ انجمن تاجران الیکٹرونکس ہال روڈ لنک میکلوڈ روڈ نے رواں سال یوم آزادی بھرپور جوش و خروش سے منانے کا اعلان کیا تھا مگر کوئٹہ میں دہشت گردی میں وکلاء کی شہادت پر ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ یوم آزادی سادگی سے منائی جائیگی 14 اگست کے روز سانحہ کوئٹہ اور پاکستان بننے کے دوران شہید ہونے والوں کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائیگا اس کے علاوہ دعائیہ تقریبات بھی ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران الیکٹرونکس ہال روڈ لنک میکلوڈ روڈنے یوم آزادی پر مشعل بردار ریلی اور جلوس کا اہتمام کیا تھا مال روڈ پر تاجروں کی تقریب بھی ہونا تھی مگر سانحہ کوئٹہ پر حکومت نے یوم آزادی سادگی سے منانے کا اعلان کیا جس پر انجمن تاجران الیکٹرونکس ہال روڈ لنک میکلوڈ روڈ نے بھی یوم آزادی سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -