وزیر اعظم کو دہشتگردی ختم کرنے کی بجائے عمران ،قادری کی فکر ہے،حامد رضا

وزیر اعظم کو دہشتگردی ختم کرنے کی بجائے عمران ،قادری کی فکر ہے،حامد رضا

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو دہشتگردوں کی بجائے عمران خان اور طاہر القادری کو کچلنے کی زیادہ فکر ہے۔ جنگی حالات میں پاکستان کو دلیر اور غیور حکمرانوں کی ضرورت ہے۔ نااہل ، ناکام اور نکمے حکمرانوں سے ملک سنبھالا نہیں جارہا۔ سرکاری اداروں کو دہشتگردوں کے مخبروں اور ہمدردوں سے پاک کیا جائے۔ حاضر سروس بھارتی فوجی کل بھوشن کی گرفتاری پر ہمارے حکمران چپ کیوں ہیں۔ کل بھوشن کو پھانسی دیکر عبرت کا نشان بنایا جائے۔۔

ہمارے حکمرانوں کو جتنا غصہ اپنے سیاسی مخالفین پر اتنا دہشتگردوں پر نہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے تنظیمات اہلسنّت مشترکہ اجلاس سے خطب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں جے یو پی، پاکستان سنی تحریک، تحفظ ناموس رسالت محاذ ، جمعیت علماء پاکستان نورانی اور دوسری اہلسنّت جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اہلسنّت جماعتیں سانحہ کوئٹہ کے خلاف جمعہ 12اگست کو یوم احتجاج منائیں گی۔ اجلاس سے مفتی محمد حسیب قادری، علامہ نعیم جاوید نوری، علامہ شہزاد احمد مجددی ، محمد ضیاء الحق نقشبندی، مولانا منیر احمد یوسفی، مولانا محمد علی نقشبندی، علامہ حافظ نصیر احمد نورانی، مفتی قیصو شہزاد نعیمی نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -