محنت کش طبقہ انصافپر مبنی نظا م قائم کرا کر ہی دم لے گا،خورشید احمد

محنت کش طبقہ انصافپر مبنی نظا م قائم کرا کر ہی دم لے گا،خورشید احمد

  

لاہور(خبرنگار) ملک بھر کے محنت کش اپنے اتحاد اور جدوجہد سے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے اْصولوں کے مطابق پاکستان کو غربت، جہالت، بے روزگاری ختم کرنے اور سماج میں اونچ نیچ اور بے پناہ فرق دور کرکے اسلامی مساوات، سماجی و اقتصادی انصاف پر مبنی نظام قائم کرکے دم لیں گے محکمہ بجلی اور واپڈا کی انتظامیہ ریونیو دفاتر میں تعینات لوئیر ڈویژن کلرک،کمرشل ، اکاؤنٹ، آڈٹ اسسٹنٹس اور کمرشل سپرنٹنڈنٹس کے پے سکیلز مرکزی اور پنجاب حکومت کے اعلان کے مطابق کلریکل عملہ کے پے سکیلوں کی طرح سکیل نمبر 16 اور 17 علیٰ الترتیب اضافہ کرے۔ ۔یہ مطالبات محکمہ بجلی کے ریونیو دفاتر میں تعینات عملہ کی قومی کانفرنس منعقدہ بختیار لیبرہال لاہور زیرصدارت مزدور راہنماء خورشیداحمد جنرل سیکرٹری یونین ہذا نے ایک قرار داد کے ذریعے کئے جس میں تمام پاکستان کے مختلف شہروں سے ریونیو دفاتر کے سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی اجلاس کوڈاکٹر افتخار علی، عمران احمد، ذاکر علی شاہ،محمدیامین،میاں لیاقت علی، صاحبزادہ عبدالقیوم (پشاور)، محمد شکیل بلوچ( ملتان)، ارشدمہر (گوجرانوالہ)، شیخ محمد ساجد (فیصل آباد) ودیگر نمائندگان نے خطاب کیا اور کارکنوں کے درپیش مسائل اور اْن کے پے سکیلز اپ گریڈ کرنے کے مطالبات کیئے اس موقع پر خالد حنیف کمرشل منیجر لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا کہ ریونیو دفاتر اور دیگر لیسکو کے عملہ کی محنت سے صارفین کے مفاد میں موبائل میٹر ریڈنگ کا تجربہ کامیاب ہوا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -