دہشت گر د عبر تنا ک انجا م کو پہنچیں گے ،مجاہد مقصود بٹ
لاہور( کامرس رپورٹر)انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصو دبٹ نے سو ل اسپتال کو ئٹہ کے گیٹ پر خو د کش دھماکے کی سخت مذ مت کی ہے اور دھماکے میں قیمتی انسانی جا نوں کے ضیا ع پر گہر ے دکھ اور افسو س کا اظہا ر کیاہے ۔ ایک بیا ن میں انہوں نے کہا کہ دہشت گر د عبر تنا ک انجا م کو پہنچیں گے ۔
کو ئٹہ میں معصو م اور بے گنا ہ لو گو ں کا خو ن بہا نے والے ظالمو ں کا اسلا م یا پاکستان سے کو ئی تعلق نہیں ۔ معصوم انسانو ں کے خو ن سے ہا تھ رنگنے والے پو ری دنیا کیلئے قابل نفر ت ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان بز دلو ں کو ہر گز نہ چھو ڑا جا ئے اور ان درندوں کو سفا کا نہ فعل کی سز ا ضرو ر ملنی چا ہیے ۔ اس واقعہ نے دہشتگر دی کیخلا ف جنگ میں ہمارے عز م کو مز ید مضبو ط کیا ہے اوردہشت گرد کبھی بھی دہشت گر دی کو جڑ سے اکھاڑ دینے کے عز م کو کمزور نہیں کر سکتے ۔