برانڈرتھ روڈ مارکیٹ پر وارڈنز تعینات کئے جائیں،اہل علاقہ کا مطالبہ

برانڈرتھ روڈ مارکیٹ پر وارڈنز تعینات کئے جائیں،اہل علاقہ کا مطالبہ

  

لاہور( کامرس رپورٹر)برانڈرتھ روڈمارکیٹ اور اس سے ملحقہ مارکیٹو ں کے گردو نواح میں واقع رہائشی مکینو ں فرحان ، علی ، کامران ، حسن ، فریال اور خرم نے پاکستان سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ یہاں پر رہائشیو ں کوٹریفک کے بے جا بہاؤ کے پیش نظر کئی کئی گھنٹے ٹریفک کے اژدھام کا سا منا کر نا پڑتا ہے ۔جس سے خوشی اور غمی کے دنو ں میں شدید مشکلا ت کا سامنا کر نا پڑ تا ہے ۔ انھو ں نے اپیل کی ہے کہ ٹریفک کے نظا م کو بہتر بنا نے کے لیے ٹر یفک پولیس کے وارڈنز کو تعینات کیا جائے تاکہ مکینو ں کی مشکلا ت میں کمی آ سکے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -