وزیراعظم دہشتگردی کی روک تھام کیلئے عملی قدم اٹھائیں،عبدالعلیم خان

وزیراعظم دہشتگردی کی روک تھام کیلئے عملی قدم اٹھائیں،عبدالعلیم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اسمبلی کے خطاب کی رسمی کارروائی سے آگے بڑھیں اور دہشتگردی کی روک تھام کیلئے عملی اقدام اٹھائیں دیگر سیاسی جماعتیں اس قومی مسئلے پرحکومت کی حمایت کا اعلان کر چکی ہیں اب دوسروں پر الزام تراشی کی بجائے حکومت کو اپنا فرض ادا کرنا ہے دہشتگردوں کے حملوں میں معصوم جانوں کا ضیاع کسی طوربھی قابل برداشت نہیں عبدالعلیم خان نے کہا کہ بہتر ہوتا کہ وزیر اعظم ملک کو درپیش اُن سیاسی مسائل کا بھی ذکر کرتے جن کے حل کیلئے اپوزیشن جماعتیں سڑکوں پر احتجاج کر رہی ہیں اور قومی اسمبلی کو اب تک ٹی او آرز نہ بنائے جانے کی وجوہات سے آگاہ کیا جاتا عبدالعلیم خان نے کہا کہ حکومت دہشتگردی کے سنگین مسئلے کی سنجیدگی کا احساس نہیں کر رہی اور ملک کو بحرانوں کی طرف دھکیلا جا رہا ہے عبدالعلیم خان نے کہا کہ دوسری طرف عمران خان کی مخالفت میں شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی جیسے فلاحی منصوبوں کے خلاف حکومتی مہم جوئی قابل مذمت ہے پی ٹی آئی کے کارکن ہی نہیں عام شہری بھی اس عمل کو نا پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھتا ہے سرکاری سرپرستی میں میڈیا میں کی گئی ایسی یکطرفہ کاروائیوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اپنی مدد آپ کے تحت چلنے والے منصوبوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے لیکن ہمارے ہاں الٹی گنگا بہہ رہی ہے ، حکومت سیاسی مخالفت میں ذاتیات پر اترتے ہوئے میڈیا کے ذریعے بے بنیاد الزامات عائد کر رہی ہے ۔