ننگی تاریں،ٹوٹی سڑکیں،سیوریج تباہ،برانڈرتھ روڈ مارکیٹ مسائل کاگڑھ

ننگی تاریں،ٹوٹی سڑکیں،سیوریج تباہ،برانڈرتھ روڈ مارکیٹ مسائل کاگڑھ

  

لاہور(کامرس رپورٹر)صو بائی دارالحکو مت میں واقع خراد مشین اور اس سے ملحقہ اشیاء کی فروخت کے حوالے سے معروف ایشیاء کی سب سے بڑی مارکیٹ دل محمد روڈ برانڈرتھ مارکیٹ لیسکو ،راوی ٹاؤ ن اور ضلعی حکو مت کی عد م تو جہی و دلچسپی کے پیش نظر مسائل سے دو چار ہے ۔ جہاں پر بجلی کی ننگی تاروں کے گچھے اور لٹکتی تاریں کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتی ہیں جبکہ ملحقہ مارکیٹو ں کے راستے ٹو ٹ پھو ٹ کا شکار،خستہ حال قدیم سیو ریج اور پارکنگ کا مو ثر نظا م نہ ہو نے سے ٹر یفک کا جا م رہنا معمو ل بن چکا ہے ۔دوسری جانب مارکیٹ میں دکاندارووں کی جانب سے قائم کر دہ تجاوزات نے خریداری کر نے والوں کے لیے مسائل پیدا کر رکھے ہیں۔ روزنامہ پاکستان کی جانب سے گزشتہ روز برانڈرتھ روڈ مارکیٹ کا سروے کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق دل محمد روڈو برانڈرتھ روڈ مارکیٹ 1917سے قائم ہے جہا ں پر پاور ٹولز، ٹربائن، جنریٹرز،واٹر سپلا ئی اور اس سے ملحقہ اشیاء کی ہزاروں دکانیں مو جو د ہیں جبکہ خراد مشین کے حوالے سے یہ مارکیٹ ایشیاء میں اپنا مقام رکھتی ہے ۔جہاں پر پاکستان بھر کے شہروں سمیت ہمسایہ ممالک کے تاجر بیو پاری اشیاء کی خر یداری کے لیے رجو ع کر تے ہیں ۔تاہم گزشتہ روز کیے گئے سر وے میں مشا ہدہ ہوا کہ ٹریفک کا اژدھا م صافین ، تاجروں سمیت ملحقہ مارکیٹو ں میں بسنے والے سینکڑوں رہائشیو ں کے لیے وبال جاں بنا ہوا ہے ۔ قومی تاجر اتحاددل محمد روڈ اور برانڈرتھ روڈ بورڈ کے صدر ملک خالد محمود، چیئر مین خواجہ مشتاق حسن اور وائس چیئر مین سید مبشر نے پاکستان سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ قدیم اور معروف مارکیٹ ضلعی حکو مت کی عدم تو جہی کے باعث مسائل سے دو چار ہے لیسکو اور ضلعی حکو مت کے افسران کو تحر یری و زبانی گزارشا ت کرنے کے باو جو د کو ئی داد رسی نہیں ہو پا ئی جس کے باعث خریداری کر نے آنے والے صارفین مشکلا ت سے دو چار ہیں۔ انھو ں نے کہا کہ یہاں پر پاکنگ کی جگہ نہ ہونے سے مسائل میں اضا فہ ہے انھو ں نے بتا یا کہ حکو مت پنجا ب نے پو لیس لائن کی جگہ پر مو جو د پلاٹ پر پارکنگ پلازہ بنا نے کی یقین دہانی بھی کر وائی تھی جسے کئی سال گزرنے کے باوجو د عملی جامہ نہیں پہنا یا گیا ۔ انھو ں نے کہا کہ بجلی کی طو یل بندش نے کاروبار سر گر میو ں کو بھی مفلو ج الحا ل کر دیا ہے ۔۔ملک خالدنے کہا کہ برانڈرتھ روڈ سے ملحقہ 13مارکیٹو ں میں مو جو دہ یو نین اپنی مد د آ پ کے تحت مارکیٹو ں کے مسائل حل کر نے میں کلیدی کر دار اد ا کر رہی ہے ۔ جس کی سر پر ستی سر پر ست اعلی خواجہ اظہر گلشن کر رہے ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -