شاہین آج سیریز بچانے کیلئے میدان میں اترینگے ، انگلینڈ کو 2.1کی برتری

شاہین آج سیریز بچانے کیلئے میدان میں اترینگے ، انگلینڈ کو 2.1کی برتری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ(آج) جمعرات سے اوول کر کٹ گراؤنڈ میں شروع ہوگا۔ انگلینڈ کو چار میچوں کی سیریز میں 2-1کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان کی جانب سے برمنگھم ٹیسٹ کے سکواڈ میں ایک تبدیلی کا امکان ہے ،اوپنر محمد حفیظ کی جگہ افتخار احمد کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے،جبکہ میزبان ٹیم 2سپنرز کیساتھ میدان میں اترے گی، اوول کر کٹ گراؤنڈ پر پاکستان کو میزبان پر برتری حاصل ہے ،ابھی تک دونوں ٹیموں کے مابین اوول میں 9میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں پاکستان نے 4،انگلینڈ نے 3اور 2ٹیسٹ میچ ڈرا ہوئے ۔اوول کی وکٹ بیٹسمین اور باؤلرز دونوں کیلئے سازگار بنائی گئی ہے،پاکستان کو تاریخ میں پہلی دفعہ نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بننے کا بھی امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے مابین چوتھا ٹیسٹ (آج)جمعرات سے اوول میں شروع ہو گا،میزبان انگلینڈ کو سیریز میں 2-1کی برتری حاصل ہے ۔لارڈز لندن میں پاکستان نے 75 رنز سے فتح حاصل کی تاہم مانچسٹر میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے330اور برمنگھم میں 141 رنز سے کامیابی حاصل کی۔اوول کی وکٹ بیٹسمین اور باؤلرز دونوں کیلئے سازگار ہوگی ۔ اوول کرکٹ گرانڈ پر انگلینڈ کو ہمیشہ پاکستان کیخلاف مزاحمت کا سامنا رہا ۔ قومی ٹیم اس میدان پر 9 میں 4 ٹیسٹ جیت چکی ۔ 3 میں انگلینڈ فاتح رہا جبکہ 2 میچ برابری پر ختم ہوئۖ ، اوول کی پچ سپورٹنگ بنائی گئی ہے جو باؤلرز اور بیٹسمین دونوں کیلئے معاون ہوگی ۔ اوول ٹیسٹ کیلئے موسم سازگار تاہم پہلے روز تیز ہوا اور بادلوں کا راج ہوگا ۔ قومی ٹیم میںآؤٹ آف فارم محمد حفیظ کا حتمی الیون میں جگہ بنانا مشکل ہوگیا ۔ انگلش ٹیم فاسٹ باؤلر سٹیون فن کی جگہ لیگ سپنر عادل رشید کو موقع دے گی ۔ دونوں ٹیموں نے بھر پور پریکٹس کا کی ہے ۔