ریو اولمپکس ، اینڈی مرے اور فابیو فوجنینی مینز سنگلز پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے

ریو اولمپکس ، اینڈی مرے اور فابیو فوجنینی مینز سنگلز پری کوارٹرفائنل میں ...

  

ریو ڈی جنیر (اے پی پی) انگلینڈ کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اینڈی مرے اور اٹلی کے فابیو فوجنینی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ریو اولمپکس گیمز مینز ٹینس سنگلز ایونٹ کے پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے جبکہ ارجنٹائن کے جان مناکو اور فرانس کے بینوئٹ پائیر دوسرے راؤنڈ میں ہار کر باہر ہوگئے۔ برازیل میں جاری میگا گیمز میں مینز ٹینس ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میچ میں انگلینڈ کے اینڈی مرے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹائن کے جان مناکو کو سٹریٹ سیٹس میں 2-0 سے شکست دیکر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

ایک اور میچ میں اٹلی کے فابیو فوجنینی فرانس کے بینوئٹ پائیر کو 2-1 سے شکست دیکر پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ پری کوارٹر فائنل میں اینڈی مرے کا مقابلہ اٹلی کے فابیو فوجنینی سے ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -