ریو اولمپکس گیمز ٹینس، سوتیلانا کزنٹسوا ویمنز ڈبلز کوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں

ریو اولمپکس گیمز ٹینس، سوتیلانا کزنٹسوا ویمنز ڈبلز کوارٹرفائنل میں پہنچ ...

  

ریو ڈی جنیرو(اے پی پی) ریو اولمپکس گیمز ٹینس ایونٹ میں سوتیلانا کزنٹسوا اور انکی ہم وطن کاساٹکینا پر مشتمل روسی جوڑی ویمنز ڈبلز کوارٹرفائنل میں پہنچ گئی۔ روسی جوڑی نے پری کوارٹرفائنل میں جاپانی جوڑی کو شکست دی۔ برازیل میں جاری میگا گیمز کے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے پری کوارٹرفائنل میں سوتیلانا کزنٹسوا اور انکی ہم وطن کاساٹکینا پر مشتمل روسی جوڑی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان کی ڈوئی اور انکی ہم وطن ہوزیومی پر مشتمل جوڑی کو 2-1 سیٹس سے شکست دیکر ایونٹ کے کوارٹر فئانل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -