ریو اولمپکس، سرینا ولیمز کو پری کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست

ریو اولمپکس، سرینا ولیمز کو پری کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست

  

ریو ڈی جنیر(اے پی پی) جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹوا اور یوکرائن کی ایلینا سویٹولینا اپنی پیش قدمی کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے ریو اولمپکس گیمز ویمنز ٹینس سنگلز ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں جبکہ امریکہ کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اپ سیٹ شکست کے بعد اور آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر، روس کی سوتیلاناکزنٹسوا، سیرا ایرانی اور کلارا سواریز ناوارو پری کوارٹر فائنل میں ہار کر باہر ہوگئیں۔ برازیل میں جاری میگا گیمز کے ویمنز سنگلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں یوکرائن کی ایلینا سویٹو لینا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سٹار امریکن پلیئر اور عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز کو سٹریٹ سیٹس میں اپ سیٹ شکست دیکر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹوا نے روس کی اکاترینا ماکاروا کو شکست دی، امریکہ کی میڈیسن کیز نے سپین کی کلارا سوریز ناوارو کو مات دی، روس کی داریا کاسا ٹنکا نے اٹلی کی سیرا ایرانی کو ہرا دیا، انگلینڈ کی جوہانا کونٹا نے روس کی سوتیلاناکزنٹسوا کو شکست دی اور ایونٹ کے ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کرلیا اور جرمنی کی انجلی کیو کربر نے آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کردیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -