ریواولمپکس مقابلوں کی کوریج کرنیوالی صحافیوں کی بس پرفائرنگ

ریواولمپکس مقابلوں کی کوریج کرنیوالی صحافیوں کی بس پرفائرنگ

  

ریوڈی جینیرو(آئی این پی)ریوڈی جینیرو میں جاری ریو اولمپکس کی کوریج کرنیوالے صحافیوں کی بس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔جس سے بس کے شیشے ٹوٹ گئے۔فائرنگ سے دو صحافی معمولی زخمی ہوگئے۔بس میں سوار میڈیا کارکن باسکٹ بال میچ کی کوریج کے بعد واپس آرہے تھے۔اولمپکس مقابلوں کی کوریج کرنے والی اس بس میں کل 12افراد سوار تھے،جس میں 4ملکی اور 8غیرملکی صحافی شامل تھے، زخمی ہونے والوں میں ترک صحافی شامل ہیں جنھیں شیشہ لگنے سے زخم آئے ہیں۔واقع کے بعد فوری طور پر بس کو پولیس کے حفاظتی دستے میں میڈیا سینٹر پہنچایاگیا۔انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریو ڈی جنیرو میں ڈیوڈورو سے بارا تک کے سفر کے دوران بس پر کوئی چیز پھینکی گء ہے جس سے بس کے شیشے ٹوٹے تاہم سیکیوریٹی ایجنسی واقع کی تحقیقات کررہی ہیں اور ان کی رپورٹ کے بعد ہی مزید بات کی جاسکتی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -