سمع اسلم کی دریافت سے اوپنر کا مسئلہ ہو گیا:رمیز راجہ

سمع اسلم کی دریافت سے اوپنر کا مسئلہ ہو گیا:رمیز راجہ

  

لندن(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ تیسرے ٹیسٹ میں پاکستانی فاسٹ بولرز کی فٹنس اچھی نہ تھی، سمیع اسلم کی دریافت سے اوپنر کا مسئلہ ہوگیا ہے جبکہ ون ڈے ٹیم میں عمر گل کو شامل کرکے رسک لیا گیا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں رمیز راجا کا کہنا تھا کہ ایجبٹسن ٹیسٹ میں برتری لینے کے باوجود پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کو قابو کرنے میں ناکام رہی ۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بولرز کی خراب فٹنس، بیٹنگ کا دباو میں آنا ناکامی کی وجوہات تھیں البتہ سمیع اسلم کی دریافت سے اوپننگ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔رمیز راجا نے کہا کہ چوتھے ٹیسٹ میں اوول کی وکٹ بیٹسمینوں کے لیے سازگار ہے اگر باونس ملا تو دوبارہ سے پاکستانی بیٹسمینوں کے لیے مشکلات ہوسکتی ہیں۔کرکٹ کے راجا کا کہنا تھا کہ ایک روزہ کرکٹ میں بھی پاکستان ٹیم کو بہت محنت کرنے کی ضرورت ہے، انگلینڈ کے خلاف جس ٹیم کا اعلان ہوا ہے اس میں نوجوان کھلاڑی شامل ہیں جو خوش آئند ہے لیکن عمر گل کا انتخاب کرکے رسک لیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -