مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ، 30 افراد کو حراست میں لے لیا گیا
لاہور(وقائع نگار ) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق نواں کوٹ ،ساندہ،گلشن راوی،شیرا کوٹ ، سمن آباد،سول لائنز،بادامی باغ اور گڑھی شاہو سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران بائیو میٹرک نظام کے ذریعے شہریوں کے شناختی کوائف چیک کئے گئے اور شناختی کوائف نہ ہونے پر 30سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔