لوہاری گیٹ، خاتون نے گھریلو حالات سے تنگ آ کرخودکشی کرلی
لاہور(وقائع نگار) لوہاری گیٹ کے علاقہ میں 30سالہ خاتون نے گھریلو حالات سے تنگ آ کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ،پولیس نے متوفیہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق 30سالہ یزداں بی بی کی چند سال قبل شادی ہوئی تھی لیکن اس کے گھر میں اکثر لرائی جھگڑا رہتا تھا جس پر اس نے گذشتہ روزپھندا لے کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے متوفیہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔