مسلم ٹا ؤن ،اغوا ہو نے والی طا لبہ ڈرا ما ئی انداز میں پو لیس چو کی پہنچ گئی

مسلم ٹا ؤن ،اغوا ہو نے والی طا لبہ ڈرا ما ئی انداز میں پو لیس چو کی پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (وقائع نگار ) مسلم ٹا ؤن سے مبینہ طور پر اغوا ہو نے والی بی اے آ نرز کی طا لبہ ڈرا ما ئی انداز میں پو لیس چو کی جنا ح ہسپتال پہنچ گئی ۔تفصیلات کے مطا بق ٹا ؤن شپ کے رہا ئشی محمد شفقت کی بیٹی ذکیہ بی اے آ نرز کے امتحانات کے لئے مسلم ٹا ؤن میں وا قع نجی کالج میں آ ئی ، ذکیہ کے مطابق امتحان کے ختم ہو نے کے بعد وہ امتحانی مر کز سے با ہر آ ئی تو ایک بر قعہ پوش خاتو ن نے اسے کہا کہ یہ خط پڑھ دو ۔وہ خط پڑھنے لگی تو خا تون نے اس کے منہ پر سپرے کر دیا جس سے وہ بے ہوش ہو گئی ، خاتو ن اسے ایک نا معلوم مقام پر لے گئی جب اسے ہوش آ یا تو اس کے پاس ایک خواجہ سرا بیٹھا تھا ،ایک ساتھ والے کمرے سے بچو ں کے رونے کی آ وا زیں آ رہی تھیں ۔ خوا جہ سرا نے اسے ایک با ر پھر بے ہو شی کا انجکشن لگا دیا ،گذشتہ روز جب اسے ہو ش آ یا تو وہ ان اغوا کا رو ں کے چنگل سے مو قع پا کر فرار ہو گئی اور جنا ح ہسپتال کے پاس کھڑے ایک ٹریفک وا رڈن سے جا ٹکرائی جو اسے لے کر جنا ح ہسپتال پو لیس چو کی میں پہنچ گیا جس کے بعد جنا ح ہسپتال چو کی کے انچا رج نے تھا نہ مسلم ٹا ؤن را بطہ کر کے ذکیہ کو ان کے حوا لے کر دیا ۔مسلم ٹا ؤن پو لیس نے ذکیہ کا بیا ن ریکا رڈ کرنے کے بعد اسے اس کے والدین کے حوالے کر دیا ، مسلم ٹا ؤن پو لیس کے مطا بق ذکیہ کے بیا ن پر مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔

مزید :

علاقائی -