شاہدرہ، مویشی چور وں کو درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیاگیا

شاہدرہ، مویشی چور وں کو درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیاگیا

  

لاہور(وقائع نگار) شاہدرہ کے علاقے میں شہریوں نے 2 مبینہ مویشی چور پکڑ لئے، درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا، پولیس کے مطابق ایک چور خود کو پولیس اہلکار بتاتا ہے جسکی تفتیش کی جارہی ہے۔پولیس کے مطابق ونڈالہ روڈ پر شہریوں نے دو افراد کو اس وقت پکڑ کر درگت بنا ڈالی جب وہ مبینہ طور پر مویشی چوری کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ شہریوں نے مبینہ مویشی چور ساجد اور جہانگیر کوخوب دھلائی کرنے کے بعد شاہدرہ پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ جہانگیر خود کو پولیس اہلکار بتاتا ہے جس سے پولیس کارڈ بھی برآمد ہوا ہے تاہم اسکے اصلی یا جعلی ہونے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید :

علاقائی -