شاہدرہ،شہریوں نے برقعہ پوش عاشق کی درگت بناڈالی
لاہور(وقائع نگار) شاہدرہ میں اہل علاقہ نے برقع پوش عاشق کو پکڑ لیا ، درگت بنانے کے بعد سر کے بال مونڈھ دئیے گئے۔بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ کے علاقہ ونڈالہ روڈ پر ایک نوجوان سمیر برقع پہن کر اپنی محبوبہ کو ملنے مدرسے پہنچا جہاں اہل علاقہ نے شک گزرنے پر اسے پکڑ لیا اور خوب درگت بنانے کے بعد اس کے سر کے بال بھی مونڈھ دئیے اور بعد میں اسے بھگا دیا۔