اعلیٰ ریسکیوحکام کی زخمی اہلکاروں کی عیادت شہیدمدثرکوگارڈآف آنردینے کافیصلہ

اعلیٰ ریسکیوحکام کی زخمی اہلکاروں کی عیادت شہیدمدثرکوگارڈآف آنردینے ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122) بریگیڈئیر ریٹائرڈ ڈاکٹر ارشد ضیاء اور ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی سروسز اکیڈمی بریگیڈئیر ریٹائرڈ امیر حمزہ اوردیگرافسروں نے اقبال ٹاؤن میں بجلی کے حادثے میں شہید اور زخمی ہونے والے ریسکیورز کے لیے انتظامات کا ذاتی طور پر جائزہ لینے کیلئے شیخ زید ہسپتال لاہور کا دورہ کیا ۔انہوں نے بتایاکہ ریسکیو 1122ہیڈ کواٹرز کی طرف سے شہید ریسکیورمحمدمدثر کو گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔ ایمرجنسی آفیسرز ریسکیو1122 ہیڈکوارٹرو ایمرجنسی سروسز اکیڈمی اور ڈسٹرکٹ لاہور کے تمام آفیسرز اور ریسکیورزنماز جناہ میں شرکت کریں گے۔ ریسکیو1122حکومتی پالیسی کے مطابق واحد قانونی وارث کو نوکری دی جائے گی۔اس کے علاوہ زخمی ریسکیورز کو سروس کی طرف سے معاوضہ دیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -