مقتول آڑھتیوں کے مقدمہ میں ملوث 14 افراد اسلحہ سمیت گرفتار

مقتول آڑھتیوں کے مقدمہ میں ملوث 14 افراد اسلحہ سمیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار) سبزی منڈی راوی روڈ میں مقتول آڑھتیوں کے مقدمہ میں ملوث 14 افراد کوسی آئی اے سٹی کوتوالی نے اسلحہ سمیت گرفتار کرلیاہے۔سی سی پی اوکیپٹن ریٹائرڈ امین وینس کی ہدایت پر تفتیش سی آئی اے سٹی کوتوالی خالد ابوبکر کے سپرد کی گئی تھی جنہوں نے ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ رمضان المبارک میں سبزی منڈی کے آڑھتیوں حاجی مقصود،عاطف سعیدکو ملزمان ملک بابر، شہزاد، سعید بابر، مزمل بابر، ذیشان، ظہیر وغیرہ نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا اندھا دھند فائرنگ کی وجہ سے ایک راہ گیر ندیم بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا تاہم سی آئی اے مفرور ملزمان کو 2 عدد پسٹل اور پمپ ایکشن سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ ملزموں کو گرفتار کرنیوالی ٹیم میں انسپکٹر امتیاز شاہ سی آئی اے سٹی کوتوالی اوردیگر افسران و ملازمین شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -