محکمانہ انکوائریوں کے بعد تین ڈی ایس پیز کومختلف سزائیں

محکمانہ انکوائریوں کے بعد تین ڈی ایس پیز کومختلف سزائیں

  

لاہور(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے تین ڈی ایس پیز کے خلاف ہونے والی محکمانہ انکوائریوں کو مکمل کرتے ہوئے ان کو مختلف سزائیں سنا دیں ۔ ڈی ایس پی لیگل وہاڑی قدیر انور کو ناقص کارکردگی کی بنا پر شوکاز جاری کیا گیا تھا ، ڈی ایس پی وہاڑی ٹریفک شاہد نذیر کے خلاف کرپشن کی شکایات اور ڈی ایس پی لیگل ڈی جی خان مظہر السلام کے خلاف ہونے والی ریگولر انکوائریوں کے فیصلے کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی قدیر انور کو سنشور، ڈی ایس پی شاہد نذیر کو سنشور اور ڈی ایس پی مظہر السلام کی دو سال کی انکریمنٹ بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -