اقبال ٹاؤن ، ریسکیو کی گاڑی بجلی کے تاروں سے ٹکرا نے سے ایک اہلکار جاں بحق ، 2شدید زخمی

اقبال ٹاؤن ، ریسکیو کی گاڑی بجلی کے تاروں سے ٹکرا نے سے ایک اہلکار جاں بحق ، ...

  

 لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) اقبال ٹاؤن کے علاقہ گلشن اقبال پارک کے قریب ریسکیو کی گاڑی بجلی کے تاروں سے ٹکرا گئی ، ایک اہلکار مدثر جاں بحق ، دو شدید زخمی ہوگئےِ پو لیس نے لا ش ضروری کا رروا ئی کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کر کے زخمیو ں کو طبی امدا د کے لئے مقامی ہسپتا ل میں منتقل کردیا ہے ۔ عینی شاہدین کے مطا بق ریسکیو 1122 کی گاڑی کی سیڑھی بجلی کے ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکر اگئی، گاڑی میں کرنٹ آگیاجس سے اہلکار جاں بحق ہو گیا۔تفصیلا ت کے مطا بق صو با ئی دا ر الحکومت میں کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں کا یکے بعد دیگرے تیسرا واقعہ پیش آیا ہے۔ اقبال ٹاؤن میں گلشن اقبال پارک کے قریب ریسکیو1122 کی گاڑی بجلی کے تاروں سے جا ٹکرائی،گاڑی ٹکرانے سے بجلی کی تاریں گاڑی کے اوپر آ گریں جس سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی ، تین اہلکا ر شہزا د ، مدثر اور حما د ر یسکیو گا ڑی پر بجلی کی تاریں گر نے سے لگنے والی آگ سے جھلس کر زخمی ہو گئے ۔امدا د ی ٹیمو ں نے زخمیو ں کو طبی امدا د کے لئے مقامی ہسپتا ل میں منتقل کیا گیا جہا ں مدثر زخموں کی تا ب نہ لا تے ہو ئے دم توڑ گیا جبکہ زخمی ہونے والے اہلکاروں شہزاد اور حماد کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ عینی شاہدین کے مطا بق ریسکیو 1122 کی گاڑی کی سیڑھی اقبال ٹاؤن میں بجلی کے ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکر اگئی۔ گاڑی میں کرنٹ دوڑا اور پھر اس نے آگ پکڑ لی جس کے نتیجے میں تین اہلکارجھلس گئے جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ یا در ہے اس سے قبل بھی کر نٹ لگنے کے حادثات پیش آئے تھے، چند ہفتو ں میں پانچ افراد جان سے جا چکے ہیں ۔شاہدرہ ونڈالہ ڈیال شاہ کی بستی میں رکشہ ڈرائیور محمد شریف، بیٹی اور بیٹے کے ساتھ کرنٹ لگنے سے چل بسا تھا ، جس کی لوہے کی چارپائی دیوار کے ساتھ گزرتے ہائی وولٹیج تاروں کو چھو گئی تھی۔جبکہ تیسرے واقعے میں ایک بجلی کے کھمبے پر لگے میٹر سے تار ٹوٹ کر پانی میں آ گرا تھا جس نے نشتر کالونی میں ایک خاتون اور ایک مرد کی جان لے لی تھی۔

مزید :

علاقائی -