ڈیفنس اے ، 32سالہ خاتون کی تشدد زدہ 3روزپرانی لاش برآمد ، مقتولہ کا شوہر غائب

ڈیفنس اے ، 32سالہ خاتون کی تشدد زدہ 3روزپرانی لاش برآمد ، مقتولہ کا شوہر غائب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) ڈ یفنس اے کے علاقہ سے 32سا لہ خاتون کی تشدد زدہ 3 روز پرانی لاش رہائشی کوارٹر سے برآمد ہوئی۔پو لیس نے لا ش پوسٹ ما رٹم کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کر کے مقتولہ کا موبائل فون اور دیگر شواہد حاصل کرکے تفتیش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس اے کے علاقہ چو کی سپر ٹاؤن کے علاقہ چرڑ میں تعفن پھیلنے پر رہائشی کوارٹر کی نشاندہی کی گئی تو 32سالہ نر گس بی بی کی لاش برآمد ہوئی۔ پو لیس نے لا ش ضروری کا رروا ئی کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کر دی ۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہواہے کہ نر گس کو تشدد کے بعد تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا تھا۔ پولیس اور فرانزک ماہرین کی ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد حاصل کرلیے۔مقتولہ کے زیر استعمال موبائل فون بھی قبضے میں لے لیا گیا تاکہ واردات کے محرکات سامنے لائے جاسکیں۔پولیس نے کوارٹر مالک کو شامل تفتیش کرلیا جبکہ مقتولہ کا شوہر منظر سے غائب ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد حقائق واضح ہوجائیں گے۔اہل علاقہ کے مطابق خاتون اور اس کے شوہر نے کچھ عرصہ قبل کرائے پر رہائش اختیار کی تھی ور اکثر گھر سے لڑا ئی جھگڑے کی آوازیں آتی تھی چند روز قبل دو نو ں میا ں بیو ی میں لڑا ئی جھگڑا ہو ر ہا تھا اور خاتون کی چیخ وپکا ر کی آوازین سنا ئی د ی تھی ۔ مقتو لہ کے شوہر کو تین روز قبل گھر سے نکلتے د یکھا گیا تھا ۔

مزید :

علاقائی -