پیپلز پارٹی ہمیشہ اقلیتوں کیساتھ کھڑی ہوئی ہے،آصف زرداری

پیپلز پارٹی ہمیشہ اقلیتوں کیساتھ کھڑی ہوئی ہے،آصف زرداری

  

دبئی (این این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ اقلیتوں کے ساتھ کھڑی ہوئی ہے ٗہم ملک کے لیے اقلیتوں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی انتہاپسندی اور فرقہ واریت کی دلدل میں پھنس گیا ہے ،ہمیں اپنے ملک کو ترقی پسند،روشن خیال اور جدید ملک بنانا ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ ملک کو بچانے کے لیے قائد اعظم کے الفاظ پر عمل کرنا ہو گا ،محمد علی جناح نے کہا تھا کہ پاکستان میں سیاسی اور ریاستی لحاظ سے سب برابر ہیں ۔

مزید :

صفحہ اول -