بنگلہ دیش ، جماعت اسلامی کے ایک اور رہنما کو موت کی سزا ،7افراد کو عمر قید

بنگلہ دیش ، جماعت اسلامی کے ایک اور رہنما کو موت کی سزا ،7افراد کو عمر قید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ (اے این این )بنگلہ دیش میں جنگی جرائم کے متنازعہ ٹریبونل نے 1971میں پاکستان سے علیحدگی کی جنگ میں جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزام میں جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سابق قانون سازسخاوت حسین کو سزائے موت جبکہ دیگرسات افراد کو عمر قید کی سزا سنادی۔میڈیارپورٹ کے مطابق ٹربیونل کے فیصلے کے موقع پر سخاوت حسین اور ایک اور ملزم اس موقع پر عدالت میں موجود تھے جبکہ باقی 6 افراد کا ٹرائل ان کی غیر موجودگی میں کیا گیا۔ سخاوت اس وقت جماعت اسلامی کے سٹوڈنٹ ونگ اسلامی چھترا شنگھا کے کمیٹی ممبر تھے، جن پر الزام عائد کیا گیا کہ انھوں نے گروپ کا ایک مقامی کمانڈر بن کر پاکستانی سپاہیوں کی مدد کی۔

بنگلہ دیش

مزید :

صفحہ اول -