، وزیر اعظم کی زیر صدارت سیکیورٹی اجلاس آج دو بارہ ہو گا ،اہم فیصلے متوقع

، وزیر اعظم کی زیر صدارت سیکیورٹی اجلاس آج دو بارہ ہو گا ،اہم فیصلے متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم کی زیر صدارت سیکیورٹی اجلاس آج دوبارہ ہو گا جس میں گزشتہ روز نا مکمل رہ جانے والے نکات پر مزید سوچ بچار ہو گی۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق اہم اجلاس وزیر اعظم ہاوس میں ہو گا جس میں سیکیورٹی اورانٹیلی جنس اداروں کے درمیان مربوط رابطوں سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں ۔اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور دیگر عسکری حکام شریک ہونگے جبکہ وزیر داخلہ چوہدری نثار ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،مشیر قومی سلامتی طارق فاطمی اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی شرکت کریں گے ۔اس موقع پر آپریشن ضرب عضب اور انسداد دہشت گردی کے جاری آپریشنز پر بریفنگ دی جائے گی ۔

مزید :

صفحہ اول -