سیاستدانوں کی فوج پر تنقید ، آرمی چیف نے کور کمانڈر ز کے تحفظات وزیر اعظم تک پہنچادیئے

سیاستدانوں کی فوج پر تنقید ، آرمی چیف نے کور کمانڈر ز کے تحفظات وزیر اعظم تک ...

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بعض حکومتی شخصیات اور اتحادیوں کے سکیورٹی اداروں سے متعلق متنازعہ بیانات عسکری اور سیاسی قیادت کے درمیان تلخی کا سبب بن گئے، کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکاء نے شدید برہمی کا اظہار کیا تو آرمی چیف نے تحفظات وزیر اعظم تک پہنچا دیئے، نواز شریف نے بیانات سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کے کردار کو بھرپور انداز میں سراہنے کا فیصلہ کیا ہے۔دہشت گردی کا خاتمہ افواج پاکستان، سکیورٹی ایجنسیوں اور حکومت کا متفقہ ٹاسک ہے۔ متعلقہ ادارے ملکی سالمیت کے تحفظ کیلئے مسلسل کوشاں ہیں لیکن متنازعہ بیانات نے کچھ تلخی پیدا کر دی ہے۔ دنیاٹی وی کے پروگرام ’’دنیا کامران خان کیساتھ ‘‘میں اس مسئلے کی تفصیل بیان کی گئی۔پروگرام میں منگل کے روز ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس اور عسکری قیادت کے ردعمل کی تفصیل بھی بتائی گئی۔ بدھ کے روز وزیر اعظم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں متنازعہ بیانات کے سبب صورتحال کچھ یوں رہی۔عسکری قیادت کے شدید ردعمل کے بعد وزیر اعظم نے نہ صرف ان بیانات سے لاتعلقی کا اظہار کیا بلکہ قومی سلامتی کے اداروں کے کردار کو بھرپور انداز میں سراہنے کا فیصلہ بھی کیا۔ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں متنازعہ بیانات کی برملا مذمت کے بعد سیاسی اور عسکری قیادت دہشت گردی کیخلاف آج بھی سر جوڑ کر بیٹھے گی۔

مزید :

صفحہ اول -