ترکی میں ہسپتال کے قریب دھماکہ ،تین افراد جاں بحق ،10زخمی

ترکی میں ہسپتال کے قریب دھماکہ ،تین افراد جاں بحق ،10زخمی

  

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک )ترکی میں ہسپتال کے قریب دھماکے سے تین افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق ترکی کے صوبے ماردن کے جنوب مشرقی علاقے میں ہسپتال کے قریب پولیس موبائل کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور 10زخمی ہو گئے ۔ریسیکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔

واضح رہے کہ دو روز قبل دہشت گردوں نے کوئٹہ کے ہسپتال پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 70سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے ۔

مزید :

صفحہ اول -