این ٹی ڈی سی اور ایچ بی ایل میں ٹرانسمشن لائن کی تعمیرکا معاہدہ

این ٹی ڈی سی اور ایچ بی ایل میں ٹرانسمشن لائن کی تعمیرکا معاہدہ

  

لاہور( کامرس رپورٹر) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ (این ٹی ڈی سی ( اور حبیب بنک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) کے مابین 500kV ڈبل سرکٹ پورٹ قاسم تا مٹیاری ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کیلئے 10.4 ارب روپے قرض کی فراہمی کی ٹرم شیٹ پر دستخط ہو گئے۔ اس ٹرانسمیشن لائن سے کراچی میں زیرتعمیر پورٹ قاسم کول پاور پلانٹ سے 1320 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی۔ منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی ڈاکٹر فیاض احمد چودھری اور ایچ بی ایل کے جنرل منیجر کارپوریٹ بینکنگ صولت علی خان نے واپڈا ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں ٹرم شیٹ پر دستخط کئے۔ٹرانسمیشن لائن کے اس منصوبے کی PC-I لاگت 12979 ملین روپے ہے اور اسے دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں 45 کلومیٹر لمبی 500kV ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن پورٹ قاسم کول پاور پلانٹ سے حب -جامشورو ٹرانسمیشن لائن تک تعمیر کی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں 135 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن حب -جامشورو سے مٹیاری تک تعمیر کی جائے گی۔ این ٹی ڈی سی حکومت پاکستان کی ملک بھر سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے اقدامات کی کامیابی کیلئے پرعزم ہے۔ لہٰذا اس ٹرانسمیشن لائن کے دونوں مراحل کی تکمیل مارچ 2017ء اور ستمبر 2017ء تک متوقع ہے جس سے کوئلے کے پاور پلانٹس سے 1320 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کر لی جائے گی۔ فنانس ڈائریکٹر حماد احمد اور ڈپٹی جنرل منیجر کارپوریٹ بینکنگ ایچ بی ایل مہ رُخ برکی سمیت این ٹی ڈی سی کے دیگر افسران بھی تقریب میں موجود تھے۔

این ٹی ڈی سی

مزید :

صفحہ اول -