سانحہ کوئٹہ، مختلف علاقوں میں کارروائیاں 20افراد کو حراست میں لے لیاگیا

سانحہ کوئٹہ، مختلف علاقوں میں کارروائیاں 20افراد کو حراست میں لے لیاگیا

  

کوئٹہ(صباح نیوز)سانحہ کوئٹہ کے بعد مختلف علاقوں میں کارروائیوں میں 20افراد کو حراست میں لے لیاگیا،پولیس ذرائع کے مطابق صدر بلوچستان بار ایسوسی ایشن بلال انور کاسی کی ٹارگٹ کلنگ اور سول اسپتال میں خود کش بم دھماکے کیبعد مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے، چھاپوں کیدوران 20مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتارکئے گئے کچھ افرادکاکالعدم تنظیموں سے تعلق کابھی شبہ ہے۔دوسری جانب مبینہ خود کش حملہ آور کے جسمانی اعضا کے نمونے فورنسک ٹیسٹ کیلئے لاہور بھجوادئیے گئے ہیں،فورنسک ٹیسٹ اور ڈی این اے سے حملہ آور کی شناخت ممکن ہوسکے گی.

مزید :

صفحہ اول -